ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشکلوں میں گھرے یوگ گرو رام دیو، سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

مشکلوں میں گھرے یوگ گرو رام دیو، سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

Sat, 01 Dec 2018 00:58:32    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے رام دیو کی زندگی پر مبنی کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی لگانے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پبلیشر کی درخواست پر یوگ گرو کو نوٹس جاری کیا۔رام دیو نے دعوی کیا تھا کتاب میں ہتک آمیز مواد ہے جس کے بعد ہائی کورٹ نے 29 ستمبر کو پابندی کا حکم دیا تھا۔ معاملے پر آگے کی سماعت اگلے سال فروری ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے کہاکہ ہم رام دیو کو نوٹس جاری کریں گے۔ہائی کورٹ کے فیصلے کو پبلیشر جگرنٹ بکس نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔اس سے پہلے رام دیو نے ’گاڈ مین ٹو ٹائے کن ‘‘نام کی کتاب کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ کتاب مبینہ طور پر ان کی زندگی پر مبنی ہے اور اس میں ہتک آمیز مواد ہے جس سے ان کی شبیہہ اور اقتصادی مفادات کو نقصان ہو سکتا ہے۔


Share: